محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر خشک رہےگا۔

اس دوران دن کے وقت بیشتر علاقوں میں موسم قدرے گرم اوررات اور صبح کے اوقات میں موسم انتہائی خوشگواررہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم ٹھنڈا رہےگا ، اس کے علاوہ اتوار
اور پیر کے دوران شمالی ، شمال مشرقی پنجاب ،لاہور، نارووال، شکرگڑھ، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پوسٹ مون سون بارش کی توقع کی جا رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

آج شہر اقتدار میں موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

خیبرپختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔

گلگت بلتستان اورکشمیرمیں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گاجبکہ رات کے دوران موسم سرد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں