نیب ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام

نیب کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔

نیب کی 3 رکنی ٹیم 15 گھنٹے سے زائد وقت تک آغا سراج درانی کے گھر کے باہر موجود رہی، اور انہیں گرفتار کیے بغیر گھر کے باہر سے ہی واپس چلی گئی۔

ںیب ٹیم کو آغا سراج کے ملازمین کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ آغا سراج درانی کے گھر کے باہر تعینات پولیس گارڈز نے نیب کی ٹیم کو روکے رکھا۔ سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی اس وقت گھر میں موجود نہیں ہیں۔ اس وقت گھر میں صرف خواتین موجود ہیں۔

نیب نے خواتین اہلکار کو گھر میں جانے کی اجازت بھی طلب کی لیکن گھر کے اندر داخل ہونے نہ دیا گیا۔ نیب نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ گھر کے اطراف ناکہ بندی بھی کی گئی۔ ائیر پورٹ پر بھی نیب کی ٹیم متحرک رہی۔ لیکن تاحال اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں