کراچی: بوٹ بیسن چورنگی پر سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ڈیزائن پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ٹوئٹر اکاونٹ کو نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اپنی توجہ اور بجٹ عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے اور حالیہ عید کے بعد کچرے کو ٹھکانے لگانے اور جگہ جگہ پھیلے تعفن کا سدباب کرنے میں استعمال کرے.
کچھ لوگوں نے ٹوئٹر کا جواب دیتے ہوئے حکمرانوں کی توجہ کراچی کے بدحالی کا شکار علاقوں کی طرف مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بھی چکر لگائیں اور کچھ ترقی کے کام کر دیں.
مرتضیٰ وہاب صاحب ، لیاری اورنگی اور کورنگی کے علاقے اپ کی آمد کے منتظر ہیں وہاں پر کام کرنے کے لیے کب جائیں گے
— Muhammad Imran (@ImrMcs) July 31, 2021
ایک فرد نے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کا جواب دیا
آگ لگی بستی میں، مرتظئ بھائی اپنی مستی میں- pic.twitter.com/FWiwmdxpXk
— Umer Rao (@raoumerali) July 31, 2021
وہاں دوسری جانب کچھ مقتدر حلقوں کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے اقدامات کو سراہا بھی جا رہا ہے۔