کراچی کی خوبصورتی کے لیے سندھ حکومت کا اقدام اور لوگوں کی رائے

کراچی: بوٹ بیسن چورنگی پر سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ڈیزائن پر جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ٹوئٹر اکاونٹ کو نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اپنی توجہ اور بجٹ عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے اور حالیہ عید کے بعد کچرے کو ٹھکانے لگانے اور جگہ جگہ پھیلے تعفن کا سدباب کرنے میں استعمال کرے.
کچھ لوگوں نے ٹوئٹر کا جواب دیتے ہوئے حکمرانوں کی توجہ کراچی کے بدحالی کا شکار علاقوں کی طرف مرکوز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بھی چکر لگائیں اور کچھ ترقی کے کام کر دیں.


ایک فرد نے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کا جواب دیا


وہاں دوسری جانب کچھ مقتدر حلقوں کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے اقدامات کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں