آواران میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشتگردوں اورسکیورٹی فورسز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے باعث چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔

اس سے قبل 24 ستمبر کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیر کور (ایف سی) بلوچستان نے خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایف سی جوانوں کی جانب سےعلاقے کا محاصرہ کیا جس کے باعث دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں