مظفرآباد:8اکتوبر 2005کے قیامت خیز زلزلے کو 16برس بیت گئے،پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی 16ویں برسی آج منارہی ہے۔
خوفناک زلزلہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے ، زلزلے نے لمحوں میں بستیاں زمین بوس کردیں تھیں۔
خوفناک زلزلے کے باعث 70ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جبکہ 5لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔