ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاوّل 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔
ماہِ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک تھے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا ہے، 12ربیع الاوّل 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔