وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنےکے لیے عوام کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے گذشتہ روز آزاد کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر ایک آزاد ملک بنایا لیکن کرپٹ حکمرانوں نے قرضے لے کر اس ملک کو مقروض بنا دیا۔
اس موقع پر مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر چینی اور آٹا مہنگا ہے تو اس کا استعمال کم کردیا جائے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر چائے میں چینی کے 100 دانے ڈالنے کے بجائے 9 دانے کم کردیے جائیں تو اس سے چائےکم میٹھی نہیں ہوگی اور روٹی کے 100 نوالوں میں سےکیا قوم کے لیے 9 نوالےکم نہیں کیے جاسکتے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا ، وزرا اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پچھلے تین سال میں عوام کو متعدد قیمتی مشورے دے چکے ہیں۔