لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور: لاہور کے ہوائی اڈے سے استنبول جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا، اس میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے، پائلٹ نے طیارے کو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

حکام نے صورتحال کے پیش نظر طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں منتقل کر دیا ہے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

ایئرپورٹ حکام غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے غیر ملکی ائیر لائن سے مطالبہ کیا کہ انھیں ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکام کو اے ایس ایف کی نفری طلب کرنا پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں