پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے این ایل ای امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس نے ہلہ بول دیا۔
میڈیکل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام پی ایم سی اور این ایل ای امتحان کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے مختلف کالجز سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کےطلبہ اور ڈاکٹرز کا قافلہ ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد روانہ پہنچے۔
ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران پی ایم سی کی عمارت پر پتھراؤ کردیا جس کےبعد پولیس نے ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیااور متعدد کو حراست میں لے لیا۔