وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پنڈوراباکس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کرینگے ۔
پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے #PandoraLeaks
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 4, 2021
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزراء،پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی کی وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی، پینڈورا پیرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر بھی غورکیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔