جنید صفدر کا آف شورکمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں جنید صفدر نے کہا کہ میری آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

جنید صفدر کا کہنا تھاکہ میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالبعلم ہوں اور میرا صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا تھاکہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

تاہم پنڈورا پیپرز پر تحقیق کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے جنید صفدر سمیت شریف خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پیپرز میں ہونے کی تردید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں