وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجھ پر جو الزام لگا ہے اس پر کارروائی کروں گا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورا باکس کھلنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ کمپنیوں سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے پوچھا جائے گا اور تحقیقات میں 3 سے 4 روز لگیں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی سی آئی جے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی جے نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر جو الزام لگا ہے اس پر ایکشن لوں گا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) پنڈورا پیپرز کے ذریعے ایک بار پھر دولت مند اشرافیہ کے پیسوں کی لین دین کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں حکومتی وزرا، معاون خصوصی، کئی نامور پاکستانی سیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام موجود ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔
پینڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر خسرو بختیار ان کے بھائی عمر بختیار، شعیب شیخ اور عارف نقوی کا نام بھی موجود ہے۔
تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔