شرجیل میمن اور علی ڈار، زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہریدار ہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اور علی ڈار جو نواز شریف کے داماد بھی ہیں، زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس سے نواز ، زرداری کرپشن کےمزید پرت سامنے آئے ہیں۔

انہوں ںے کہا ہے کہ قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتے دیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں