پاکستان پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کو سیاسی پاور شو کا فیصلہ، بڑے جلسے کی تیاری

پاکستان پیپلز پارٹی نے باغ جناح میں 17 اکتوبر کو ایک بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغ جناح میں منعقدہ جلسے میں اعلیٰ پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔ کراچی انتظامیہ کو جلسے سے اجازت طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں منعقدہ اس جلسے میں پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرے گی ۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پاور شو کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملوں کی یاد میں باغ جناح میں بڑے سیاسی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

باغ جناح میں منعقدہ جلسے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں، جلسے کے لئے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کے دفتر میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

پیپلز پارٹی نے درخواست میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی و مقامی لیڈروں کو جلسے میں کارکنوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن لوٹی تھیں، اس دوران ان کے قافلے پر یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس میں درجوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں