مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پینڈورا پیپرز اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے ۔کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔
پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔ عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ آج پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے ۔ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا
عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں
یاد رہے کہ تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے پنڈورا پیپرز کے نام سے نئے انکشافات کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز اور 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا۔