سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔
بیرون ملک سے پاکستان کا سفر کرنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کو پاس ٹریک ایپلی کیشن پر سفر سے قبل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے سفری ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ 15 سے 18 سال تک کی عمر کے مسافروں کو31 اکتوبرتک پاکستان میں بغیرسرٹیفکیٹ کے سفرکرنے کی اجازت ہو گی۔
سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کا جزوی معیار یکم نومبرسے 15 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں پرلاگوہو گا۔
سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ یکم دسمبر سے 15 سے 18 سال کی عمر کے تمام مسافروں پر لازمی ہو گا کہ انہوں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہوئی ہو۔