محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کا الرٹ جاری کردیا؛ کمزور عمارتوں کو نقصان کاخطرہ

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہورہی ہے اور  ڈپریشن 24 گھنٹوں میں سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، میرپور خاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور بدین میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران بارش کا امکان ہے جب کہ طوفانی بارشیں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان کا خطرہ رہے گا اور ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل سے 3 اکتوبرکے درمیان بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ لسبیلہ، سومیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان گلاب بھارتی گجرات کےجنوب میں موجود ہے اور کل تک سسٹم شمال مشرقی بحیرہ عرب پہنچ کرشدت اختیار کرسکتا ہے، 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے لہٰذا ماہی گیر 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں نہ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں