حکومت نے ملک میں نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی عائدکردی

وفاقی حکومت نے ملک میں نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگادی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت رویت ہلال کمیٹی یا حکومت کی جانب سے ہی کیےگئے اعلانات کو حتمی سمجھا جائےگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے وفاقی کے علاوہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار محکمہ موسمیات، سپارکو ، وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کے حوالے سے قوانین کی اصولی منظوری دی ہے،قوانین میں رویت کی غیر مصدقہ اطلاع دینے پر جرمانے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں