پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن، پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کرنے پر متاثر نظر آرہی ہیں ۔
ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نابینا پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں صائمہ سلیم کو مسئلہ کشمیر پر انتہائی اعتماد کے ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Saima Saleem! You have done us all proud’ wah! 🙏🏼🇵🇰🕊@SSaima11 https://t.co/XZaTka4LMc
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 27, 2021
اداکارہ نے صائمہ سلیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ صائمہ سلیم ! ہم سب کو آپ پر فخر ہے ۔‘