ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن اسٹاف کے اسمارٹ فون استعمال پر پابندی لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جن ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔
ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔