یوٹیلیٹی سٹورز پر چنے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے سٹورز پر چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورزپر درجہ اول چنے کی قیمت 125 سے بڑھا کر 165 روپے فی کلو کر دی گئی جبکہ درجہ دوم چنے کی قیمت 120 سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا صابن بھی3 سے 10روپے تک مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق کپڑے دھونے کے لئے استعمال ہونے والے صابن کی قیمت میں22روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں