وزیرا عظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ۔ اجلاس میںوفاقی کابینہ 15نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
نجی ٹی وی24نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحا ل کا جائز ہ لیا جائے گا اور کابینہ کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کلیئرنس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ایو ی ایشن پالیسی، عملدرآمد پر پیش رفت بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
اجلاس میں کارووبار اور انسانی حقوق کے بارے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ویزا پراسس بارے بریف کیا جائے گا۔کراچی پورٹ بورڈ کے محمو دمولوی کے استعفے اور ان کی جگہ سعود عظم کی تعیناتی کی منظور ی بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کی جانب سے پاکستان نرسنگ کونسل کے معاہدے سے متعلق آرڈیننس کے اجرا اور رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ادارہ جاتی ریفارمز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔