پیرس کلب کا دسمبر 2021 تک پاکستان کا قرضہ موخر کرنے کا فیصلہ

قرض دینے والے ممالک کے گروپ پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں میں واپسی کیلئے مزید سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان کو قرضوں کی واپسی میں رواں سال 31 دسمبر تک توسیع دی جا رہی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان کے پیرس کلب کو واجب الادا قرض کی مالیت 11.5ارب ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیرس کلب نےجی 20 ممالک کے پروگرام کے تحت کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان، چاڈ، ایتھوپیا اور ریپبلک آف کانگو کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دی تھی۔

جی 20 ممالک اور فرانسیسی وزارت خزانہ کے تعاون سے کام کرنے والے گروپ پریس کلب نے اپریل میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ 77 غریب ترین ممالک کی قرضوں کی ادائیگی کو کورونا وائرس کے پیش نظر معطل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں