کراچی: کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع ہو گئی، شہر کو سیاہ رنگ کے بادلوں نے اپنے نرغے میں لے لیا۔

کراچی میں ملیر ہالٹ، رفاہِ عام اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، بارش ہونے سے شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے پہلے ہی پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہوگا جس سے شہر میں آج دوپہر یا شام میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مون سون کے سسٹم کے باعث تھر پارکر اور اطراف میں بارش ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ وسطی بھارت اور راجستھان میں 2 سسٹم موجود ہیں، ایک اور سسٹم خلیج بنگال میں بن چکا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال کے سسٹم کے باعث 27 ستمبر کو بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں