اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں پر1 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے 7392 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں موٹر سائیکل سواروں کو 11 لاکھ 14 ہزارروپے کے جرمانے کئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں ہیلمٹ نہ پہننے پر6075، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر127،بغیر نمبر پلیٹ پر 155 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر149 جبکہ خطرناک اندازمیں موٹر سائیکل چلانے پر 438اور 50ون ویلرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جاری شدہ مہم کے دوران 471 سے زائد موٹر سائیکلز تھانہ جات میں بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، ون ویلنگ،اوور سپیڈنگ، لین اور لائن ڈسپلن، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔