عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اب تک ایئرایمبولنس کی درخواست نہیں دی گئی۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی اے اے کو تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ایئر ایمبولنس کی درخواست کے لیے سی اے اے کو انتظار ہے۔
دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت بہتر ہے، ایئر ایمبولنس آنے میں تین سے چار دن لگیں گے۔