سندھ حکومت نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی کرالیں، ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔