طویل عرصے بعد گرین لائن منصوبے کے لئے 40 بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرین لائن منصوبے کے لئے پہلے مرحلے میں 40 بسیں لائی گئی ہیں،40بسوں کی افتتاحی تقریب کل ویسٹ وہارف برتھ نمبر 11 پر منعقد کی جائے گی ۔
تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر علی زیدی اور متحدہ کے وزیر امین الحق شریک ہونگے ۔
واضح رہے کہ گرین بس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید 40 بسیں بھی بہت جلد پہنچ جائینگی، کراچی میں گرین بس منصوبے کے لئے بسوں کی آمد کے حوالے سے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا ۔
یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا آغاز 2016 میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوا تھا ۔
پہلے مرحلے میں سرجانی ٹائون سے گرومندر تک ٹریک مکمل ہوچکاہے۔