کراچی میں ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں، گاڑی مالکان اور والدین کے خلاف 15 روز کے دوران ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے چالان کردیے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم عمربچوں کو گاڑی دینے والے والدین اور مالکان پر ایک، ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق والدین اورگاڑی مالکان پر 5 ہزار 8 سو سے زائد چالان کیے گئے جن کی مالیت 58 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال سےکم عمربچوں کے خلاف 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے اور ہر بچے پر 500روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے، بچوں پرچالان کی مد میں حاصل ہونے والی رقم 60 لاکھ سے زائد ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 12616 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔