اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔
After mtgs in Dushanbe with leaders of Afghanistan's neighbours & especially a lengthy discussion with Tajikistan's President Emomali Rahmon, I have initiated a dialogue with the Taliban for an inclusive Afghan govt to include Tajiks, Hazaras & Uzbeks.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2021
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا