90 فیصد سے زائد طلباء ریاضی میں کمزور ہیں، تحقیق

پاکستان بھر میں 90 فیصد سے زائد طلباء ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کمزور پائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں پرائمری اور پری پرائمری کے طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس تحقیق میں ملک گیر 15000 بچوں کا ٹسیٹ لیا گیا تھا جس میں پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے طلباء شامل تھے جو کہ 153 سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں سے تعلق رکھتے تھے.

اس ٹیسٹ میں ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلقق سوالات دیئے گئے تھے جن کے درست جوابات صرف چند ہی طلباء دے سکے تھے۔

اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 100 میں سے صرف 1 فیصد ہی طلباء بنیادی طور پر ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرسکیں ہیں جبکہ 90 فیصد سے زائد طلباء صرف بنیادی معلومات ہی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں معیار تعلیم بہت خراب ہے جس کے لئے حکومت کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں