9فریٹ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے

پاکستان ریلوے نے9 فریٹ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے کر دی، ان فریٹ ٹرینوں سے ریلوے کو سالانہ 2 ارب روپے سے زائد آمدن کی توقع ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 9 فریٹ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے لیے 4 نجی فرموں کو آفر لیٹر جاری کر دیے گئے ہیں، یہ 9 مال گاڑیاں کوئلے کی ترسیل کا کام کریں گی۔

ترجمان کے مطابق 17 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا حتمی فیصلہ 15 دن میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے نے 34 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا ٹینڈر دیا تھا جن میں سے 17 کی بولی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں