معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا۔ 

برانڈ سنیریو اردو کے مطابق میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم کارروائی کرتےہوئے نومولود بچی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بدبخت اور سفاک ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کرلیا، کارروائی گزشتہ رات کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سفاک باپ نے 5 مارچ کو اپنی 7 دن کی کمسن بچی کو پسٹل کے 5 فائر مار کر بے دردی سے قتل کیا تھا، اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد آئی جی پنجاب آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے روزانہ اپ ڈیٹ لیتے رہے۔

ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اسپیشل ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے اور ملزم شاہزیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا، ملزم کو تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی،  بچوں اور خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی جاری کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں