18 سال بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، ٹیم کل اسلام آباد پہچنے گی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل شب (10 ستمبر کو) پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی، ایک روز کورنٹائن میں رہنے اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو 10ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں