کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 ربیع الاول پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی صرف 19 اکتوبر کے لیے ہو گی۔
بچے، بزرگ، خواتین اور صحافی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔