یو اے ای کے ایک اور شہر کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کا آغاز

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یو اے ای کے ایک اور شہر کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہےکہ قومی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر فجیرہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغازکردیا ہے۔

ائیرمارشل ارشد ملک سی ای او پی آئی ا ے نے بتایاکہ افتتاحی پرواز پی کے 243 آج صبح لاہور سے فجیرہ روانہ ہوئی، پہلی پرواز سے296 مسافر فجیرہ پہنچیں گے۔

سی ای او پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے پہلی ائیر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہاکہ قومی ائیر لائن فجیرہ کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں