یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 980 روپے مقرر کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپےکا اضافہ جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ریجنل اکاونٹس افسران کو وئیر ہاوسز کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، ا سکے علاوہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز وئیر ہاوسز میں آٹے کے اسٹاک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں