یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور تیل مہنگا کرنےکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ عوام کی سہولت کیلئے گھی سمیت دیگرسبسڈائزڈ اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگے کردیے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا تاہم اب یہ نوٹیفکیشن واپس لے لہیا گیا ہے۔