یوم پاکستان پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کے مارچ کی کال کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج  پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفرا اور مندوبین بھی شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد کو سیکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے جب کہ تیاری کے لیے بعض راستے 2/3 روز قبل بند بھی کردیئے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مشورہ دیا کہ مناسب ہو گا کہ پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں