نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر یادگار شہداپر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دوران تقریب ملکی استحکام اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصو صی دعا کی گئی اور یاد گار پر پھول بھی رکھے گئے۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں آج یوم دفاعِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔