ہم عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم جلد عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی الیکش میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہم جلد عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کا عہدہ ہے اور اس کے بغیر آمریت ہی ہے۔ پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر تین سال سے بند ہے، پنجاب میں بلدیاتی الیکش پر لائحہ عمل ہماری مجلسٰ شوری طے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں