ہم بحیثیت قوم حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت قوم حضورﷺ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں حضرت محمد ﷺکی قائم کردہ ریاست مدینہ کے بنیادی اقداراورسیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بات کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردارسے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضورﷺ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکرہی ترقی کرسکتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نےریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کوسراہا ۔

وزیراعظم کی شفافیت سے عوامی پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات کومبارکباد

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے شفافیت سے عوامی پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات کومبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 4 رویہ ہائی وے کی لاگت مسلم لیگ ن کے دور سے 138 فیصد کم آئی،4 رویہ ہائی وے کی تعمیرسے ریونیو میں 125 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 5.18 بلین مالیت کی اراضی پر تجاوزات ختم کی گئیں،یہ سب عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے باوجود ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں