ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےجانتھن ہالسلیگ کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات میں وزیراعظم نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام پر مسلم ممالک کے سفیروں سے بات چیت کی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کے تصور اور وژن کا خاکہ بھی پیش کیا تھا۔

عمران خان کہا تھا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں