مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا وزیر اعلیٰ چاہئے تھا ، ہمارے عثمان بزدار ٹوٹ بٹوٹ ہیں اور وہ بنی گالہ سے چلتے ہیں ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ عثمان بزدار شریف ہیں ، انہوں نے تو لوٹ مار کی انتہا کی ہوئی ہے ، پاکستان کی کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے سو رہے ہیں ، عثمان بزدار کی کرپشن کی فائلوں پر مٹی ڈالی ہوئی ہے ۔