ہرنائی میں آفٹرشاکس کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں آفٹرشاکس کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ہرنائی زلزلے سے مزید 5 افراد زخمی ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے سے زخمی افراد کی نوعیت معمولی تھی جبکہ گزشتہ روز کے زلزلے کے جھٹکے میں زخمی افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں زلزلے کے بعد افٹر شاکس سے شہری زہنی دباو کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔