کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات نظرانداز کیا جارہا ہے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری پر او پی ڈیز،ان ڈورزاورالیکٹیو سروسزکےبائیکاٹ کا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساتھی ڈاکٹروں کی عدم رہائی اور درج مقدمات واپس نہ لئے جانے کے خلاف ہڑتال جاری رہے گی ۔ مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر آج سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کرلیاہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں ینگ ڈآکٹرزکی طبی سروسزسے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کا پرسان حال نہیں ہے۔
گزشتہ روز عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا تھا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں، او پی ڈی کا بائیکاٹ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں البتہ اگر ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ایسے معاملات پر ہے جو ان کے اختیار یا دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں تو خوامخواہ تکلیف دینے کا جواب تکلیف سے دیں گے۔