گورنر پنجاب سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات کی ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات کی ملاقات ہوئی جس میں یورپی یونین کے وفد نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

وفد میں یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ہادی ہوتیلا اور ایم ای پی مسٹر نکولا پروکاسینی اور دیگر ارکان شامل تھے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات کی ملاقات ہوئی ہے۔

چوہدری محمد سرور سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات کی ملاقات ہوئی جس میں یورپی یونین کے وفد نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

وفد میں یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ہادی ہوتیلا اور ایم ای پی مسٹر نکولا پروکاسینی اور دیگر ارکان شامل تھے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے بھی وفد کو بتایا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے مضبوط افغانستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

گورنر پنجاب نے یورپی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں، خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل لازم ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں