گوجرانوالہ کے تھانہ والا بازار میں خواتین جیولرز کی دکان سے لاکھوں کی سونے کی انگوٹھیوں کا پور اڈبہ لے اڑیں۔
ذرائع کے مطابق جیولر مالک نے 5 ڈبے کھول کر خواتین کے آگے رکھے، خواتین نے انگوٹھیاں چیک کرتے ڈبہ چادر میں چھپا لیا اور لاکھوں کی انگوٹھیاں لے کر خاموشی سے چلی گئیں۔
متاثرہ دکان مالک نے کہا ہے کہ 2 دن گزر چکے ہیں تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مددسے نوسر بازخواتین کی تلاش جاری ہے۔