گلوکارعاطف اسلم اور ماہرہ خا ن کا نیا گانا’ اجنبی‘ کچھ ہی لمحوں میں مداحوں میں مقبول

پاکستا ن کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’ اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی چندگھنٹوں میں مقبول ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں جلو ہ گرہ ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ اد ا کیا ۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کو اب تک 6 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ یہ یوٹیوب پر6 ویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں